الیکشن کاالتواء چیلنج

پی ٹی آئی نے الیکشن کاالتواء چیلنج کرنے کااعلان کردیا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا التواسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹرزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا، سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں
اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتہ نہیں حکومت میں آنے کے بعد کیا ہوگیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے، ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنے کیلئے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 96 مرتبہ ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھے کھڑی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی