پشاور ناجائز منافع خور

رمضان شروع ہوتے ہی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،انتظامیہ خاموش

ویب ڈیسک:رمضان المبارک کے پہلے ہی روز پشاور کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں ماہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کیلئے خریداری بھی مشکل بنا دی ہے ایک ہی دن میں ہی قیمتوںکو دوگنا بڑھا دیا ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، نوتھیہ ریلوے پھاٹک ، جناح پارک روڈ ، سبزی منڈی ، گھنٹہ گھر سمیت دیگر مقامات پر سبزیوں کی قیمتوں میں تاجروں نے خود ساختہ طور پر اضافہ کیا ہے
لیموں 6سوروپے فی کلو کردیا گیاہے سب سے زیادہ اضافہ سبزیوں میں آلو اورپیاز کی قیمتوں میں کیا گیا ہے جبکہ گوشت اور قیمہ میں دو سو روپے فی کلو کا اضافہ ایک ہی دن میں کردیاگیاہے مختلف کجھوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے فروٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں تاہم دوسری جانب غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیا ہے اور لوگ من مانے نرخ وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل