گوشت کی قیمت

گوشت کی قیمت میں اچانک اضافہ ، 800 روپے کلو ہوگیا

ویب ڈیسک:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں گوشت کا فی کلو نرخ 800 روپے ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے نیا نرخ نہ دینے کے بعد قصائیوں نے چھریاں تیز کر لیں ہیں اور ازخود نئے نرخ مقرر کر دیئے ہے پشاور میں ہڈی والا گوشت 800 جبکہ بغیر ہدی کے گوشت فی کلو 950 روپے میں فروخت کیا جارہاہے
مذکورہ نرخوں پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھر قیمہ کے نرخ میں بھی اضافہ کیا گیا فی کلو قیمہ 900 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ سال ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد بھینس کا گوشت 600 جبکہ بچھڑے کا گوشت 650 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی
تاہم پورا سال گوشت 750 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ گذشتہ روز سے گوشت کا نرخ از خود بڑھا کر فی کلو 800 روپے کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی