کم وزن روٹی

گرانفروشی ،کم وزن روٹی اورنرخنامہ نہ رکھنے پر109دکاندار گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 109 دکانداروں کو گرفتارکرلیا انتظامی افسران نے چارسدہ روڈ،دلہ زاک روڈ،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، تہکال،گلبہار، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران514 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر109 دکانداروں کو گرفتار کر لیا
جبکہ 54 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں