ویب ڈیسک:کاٹلنگ کے علاقے پیپل میں جوئے کااڈا چلانے کے ملزم اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ثواب گل جاں بحق ہوگیا۔ ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان کے مطابق پولیس نے جواء کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6ملزمان کوگرفتارکیا۔ چھاپہ کے دوران ملزم ثواب گل نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے وین کونقصان پہنچا پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم جاں بحق ہوگیا۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اس واقعہ کی مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔
