چیف جسٹس سمیت تین ججز

چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔
ویب ڈیسک: غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس اور دیگر دو ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ فیصلہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان تینوں ججوں نے ایسے فیصلے دیے ہیں جو مسلم لیگ ن کے خلاف گئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان میں سے ایک فیصلہ جو آرٹیکل 63 سے متعلق ہے، اسے ہر قانون سمجھنے والے فرد نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسے معلوم ہو رہا ہے وہ الیکشن التوا کے معاملہ کو خود نمٹانے پر بضد ہیں، ان ججوں نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اکثریتی ساتھی ججوں کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان