درہ آدم خیل میں تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ تہرے قتل کی واردات میں جاں بحق افراد کا تعلق سنی خیل اور شیر اکی درہ آدم خیل سے ہے

درہ آدم خیل میں3افراد کا اغوا کے بعد سفاکانہ قتل

ویب ڈیسک: درہ آدم خیل میں تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ تہرے قتل کی واردات میں جاں بحق افراد کا تعلق سنی خیل اور شیر اکی درہ آدم خیل سے ہے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ ملزم لاشیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں علاقہ کندی سنی خیل میں ملزم محمد منیر اسکے بیٹے نوید اور منصف ولد نور زمان ساکنان سنی خیل نے تین افراد صادق عرف دانش ولد وحید سکنہ شیراکی، سجاد ولد ساجد اور عتیق الرحمن ولد نوبت خان ساکنان سنی خیل کو اغوا کر لیا اور بعدازاں انہیں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم مقتولین کی لاشیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ درہ آدم خیل میں واقعے کا مقدمہ تین نامزد ملزموں محمد نوید ، اس کے والد محمد منیر اور منصف ساکنان سنی خیل کے خلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ درہ آدم خیل پولیس کے مطابق مقتولین ڈکیتی کے ایک کیس میں مطلوب تھے اور ان کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران آج جمعہ کے روز انکی لاشیں ایک ویرانے سے ملیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ