پی ٹی آئی کارکن

بل کی واپسی سے ثابت ہوا کہ صدر پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صدر کے اس عمل نے ثابت کیا کہ وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے، انہوں ثابت کیا ہے کہ وہ عمران نیازی کی خاطر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ صدر مملکت نے "سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023” کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق