میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کیمروں کی نگرانی میں ہوںگے

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں رواں تعلیمی سال کے دوران میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لئے محکمہ ابتدائی تعلیم نے بورڈز انتظامیہ کو امتحانی ہالوں میں طلبہ اور سٹاف کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں تعلیمی بورڈز کو بھیجی گئی ہدایات کے مطابق مجوزہ امتحانی ہالوں میں کیمروں کی تنصیب کے بعد حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کوارسال کی جائے گی
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں اجلاس میںرواں تعلیمی سال کے دوران میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کی امتحانی ہالوں پر ڈیوٹی کیلئے نامزدگی کا سلسلہ بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس تناظر میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تعلیمی بورڈ ز کی انتظامیہ کی مشاورت کے ذریعے امتحانی سنٹرز پر باقاعدہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے اقدامات اور امتحانی ہالوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے اس حوالے سے تمام تیاریوں کی رپورٹ ایجوکیشن سیکرٹریٹ اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پر فراہم کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری