سوات میں خون کی ہولی

سوات میں خون کی ہولی،ماں دوبیٹیوں اوربیٹے سمیت قتل

ویب ڈیسک:تھانہ سیدو شریف کی حدود میں مرغزار کے علاقہ سرباب کنڈو میں ایک شخص نے سسرال جاکر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ، ساس، سالی اور سالے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سیف اللہ ولد شکور ساکن ڈگر بونیر نے ساتھی ملزمان ناظم ولد جے پور اور شکور ولد شیرین کے ساتھ مل کر سسرال گیا اور وہاں فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مسماة زینب، ساس مسماة سلطانہ، سالی مسماة عائشہ اورکم سن سالے زبیر پر فائرنگ کردی جس سے چاروں ماں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔ سوات پولیس کے مطابق 2مشتبہ ملزموں شکور ولد شیرین ساکن ضلع بونیر اورناظم ولد جے پور ساکن کوکڑئی سیدو شریف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے جارہے ہیں۔
مقتولین کے رشتہ دار رحمت علی نے مشرق کو بتایا کہ مقتولہ زینب کی شادی سیف اللہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ ملزم ہر وقت اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا جس کی وجہ سے اُس نے میکے آکر عدالت میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کردیاتھا جس کا فیصلہ گذشتہ روز مقتولہ کے حق میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ