مہنگائی

مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے جبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیے تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ،موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال