پشاورمیں پھرآٹابحران،سٹاک ختم ہونے کے قریب،قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:آٹامارکیٹ میں سپلائی بند ہونے سے قلت پیداہوگئی ہے اس وقت پشاورمیں ڈیلرز کے پاس چندروزکاسٹاک باقی رہ گیاہے جس کی وجہ سے آئندہ دنوںمیں شدید مشکلات کاسامنا ہوگا اس کے علاوہ پشاورکے بعض مقامات پر دکانداروں کی جانب سے20کلو آٹا کا تھیلا بھی 2سو سے تین سو روپے تک مہنگا کیاگیاہے پشاورمیں آٹا کے سب سے بڑی مارکیٹ رام پورہ گیٹ کے آٹاڈیلرزکے مطابق پنجاب سے گندم کی سپلائی مکمل طورپربند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے فلور ملز سے شہریوں کی ضروریات کے مطابق آٹا کی پیداوار میں تعطل آیا ہے جبکہ چار دن قبل آٹاکی سپلائی بند کی گئی ہے جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے
جس کے نتیجے میں پشاورمیں آٹا مارکیٹ میں بحران پیدا ہواہے اس وقت زیادہ تر دکانیں خالی ہوگئی ہیں ان دکانوں پر معمول کے مطابق تین سو اورچار سو آٹاکی بوریاں پڑی ہوتی تھیں اب وہاں پر دس اور12 بوریاں رہ گئی ہیں ڈیلرز کے مطابق آٹا کابحران شدت اختیارکرنے کے باعث قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی جبکہ کئی مقامات پر قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیاہے ڈیلرز کی جانب سے الزام لگایاجارہاہے کہ ملک میں مسلم لیگ ن کی اب تک کی ہر حکومت میںخیبرپختونخوامیں آٹا کابحران پیداہواہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش