بارش و ژالہ باری

تخت نصرتی میں بارش و ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان

ویب ڈیسک: تخت نصرتی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش و ژالہ باری سے فصلوں سمیت گھروں کو نقصان۔ حالیہ بارشوں کے سلسلے میں گزشتہ روز تخت نصرتی و مختلف علاقوں میں شدید بارشِ و ژالہ باری نے کھڑی فصلوں، چھتوں پر نصب شمسی توانائی کی پلیٹوں اور گھروں کی چار دیواریوں کو نقصان پہنچایا ہے، جن میں شوبلی بانڈہ ، گنڈیری خٹک ، زرکی نصرتی ، میانکی بانڈہ ، سرکی لواغر ، بوگارہ وغیرہ میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مختلف علاقوں میں گھروں کی چاردیواریاں گر گئی ہیں
خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ندی نالے ابل پڑے۔ گڑنگ سراج خیل ، زرکی نصرتی ، عیرہ بانڈہ و دیگر علاقوں کی سڑکیں زیر آب آ گئیں جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق