شاہد آفریدی بنے قومی ٹیم کے میزبان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری تین میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے قومی ٹیم کراچی میں موجود ہے جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی بنے قومی ٹیم کے میزبان۔ شاہد آفریدی نے کراچی میں موجود قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھر دعوت پر بلایا اور روایتی کھانوں سے ان کی تواضع کی۔ دعوت میں شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی سمیت محمد رضوان، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، احسان اللہ، وسیم جونیئر، محمد حارث، افتخار احمد اور فخر زمان سمیت کوچ عبدالرحمان اور عمر گل بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں نے کوچ عبدالرحمان کی امامت میں باجماعت نماز بھی ادا کی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پر دعوت کی تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں پر فخر کرتے ہیں اور آنے والے میچز میں سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی