شہری علاقہ پیرانو ڈاگہ میں ایک شخص نے بہن کی رخصتی والے دن بیوی کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کر ڈالااور فرار ہوگیا ۔

مردان،بہن کی شادی والے دن شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: شہری علاقہ پیرانو ڈاگہ میں ایک شخص نے بہن کی رخصتی والے دن بیوی کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کر ڈالااور فرار ہوگیا ۔ تھانہ ہوتی کے علاقہ پیر شاہ سید پیرانو ڈاگہ میں فضل قادر نامی شخص کی ہمشیرہ کی شادی تھی۔ اس دوران فضل قادر کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور 35سالہ مسماة ( ن ) کو چھری کے وار کرکے قتل کرڈالا مقتولہ کے بھائی شیر زمان ولد سید وہاب ساکن سواتی گیٹ پشاور نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی نند کی شادی کی تقریب تھی
اس دوران نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کے شوہر فضل قادرنے اپنے بھائیوں فضل مالک اور عبدالمالک کے ایماء پر اس کی ہمشیرہ کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر ڈالا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر