باجوڑ: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سپاہی شہید

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہو گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ باجوڑ کے علاقے لوزم میں پیش آیا، سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو بھی واصل جہنم کر دیا، شہید ہونے والے 25 سالہ سپاہی شفیق الرحمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ