تیمرگرہ،بھائی نے پسندکی شادی کرنے پربہن کوشوہر سمیت قتل کردیا

ویب ڈیسک: تیمر گرہ میں پسند کی شاد ی کرنے والی خاتون کو اس کے بھائی نے شوہر سمیت قتل کر دیا ۔ملزم اپنے بہن اور بہنوئی کے ساتھ گاڑی میں نادرا آفس تیمرگرہ جارہے تھے کہ موقع پا تے ہی دنوں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے ۔ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ تیمر گرہ پولیس نے دہرے قتل کے حوالے سے میڈیا کو بتا یا ہے کہ ملزم نصیر ولد غلام ربانی ساکن چنار کوٹ میدان کا رہائشی ہے اس کی بہن مسماة حسنیٰ نے اپنے پھوپھی زاد امان اللہ ولد بہادر خان کے ساتھ 2021میں پسند کی شادی کی تھی۔
اس حوالے سے عمائدین علاقہ نے فریقین میں راضی نامہ کی کوشش بھی کی تھی۔ ملزم نصیرکو اپنے بہن کی پسند کی شادی کا رنج تھا ۔جمعرات کے روز ملزم اپنے بہن اور بہنوئی کے ساتھ شناختی کا رڈبنوانے کے لئے ایک ہی گاڑی میں تیمرگرہ نا دار آفس جا رہا تھا ۔ اس دوران ملزم نصیر نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسما ة حسنیٰ اور بہنوئی امان اللہ کو قتل کر دیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی