آٹا سستاہوگیا،80کلوآٹا کی بوری میں3000روپے کی کمی

ویب ڈیسک: پنجاب سے آٹا کی سپلائی شروع ہونے کے ساتھ ہی 80کلو آٹا کی بوری میں تین ہزار روپے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت ساڑھے 12 ہزار روپے ہو گئی ہے 80کلو آٹا کی بوری ساڑھے پندرہ ہزار روپے پر دستیاب تھی جس کی نئی قیمت ساڑھے 12ہزار روپے ہو گئی ہے تاہم دوسری جانب نانبائیوں کی جانب سے بدستور روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کی جارہی اور کم وزن کے ساتھ روٹی نئے نرخ پر30روپے سے چالیس روپے پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ کم وزن کی روٹی بدستور20روپے میں ہے مارکیٹ میں20 کلو فائن آٹا ، سپیشل فائن آٹا اور سرخ آٹاکی قیمتوں میں بھی کمی آ گئی ہے جس میں آئندہ دنوں کے دورامزید کمی کا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا