آڈیو لیکس کی تحقیقات

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا کمیشن غیر آئینی ہے، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس تحقیقات کے لیے حکومت کا بنایا گیا جوڈیشل کمیشن غیر آئینی ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے کسی جج کو نامزد کر کے کمیشن بنادے، چیف جسٹس اس کمیشن کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی کال ریکارڈ کرنا غیر قانونی ہے اور حکومت کے لیے یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کی وجہ سے نا صرف کابینہ برخواست ہوسکتی ہے بلکہ حکومت بھی تحلیل ہوسکتی ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز میں یہ شامل نہیں ہے کہ پتا لگایا جائے کہ کالز کی ریکارڈنگز کون کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل