درگئی،بھانجے نے ماموں کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

ویب ڈیسک: در گئی کے نواحی علاقہ دو بند ئی میں بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کر دیا۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بھائی اور ایک ماموں زاد شدید زخمی ہو گئے۔ علاقہ دو بندئی میں ملزم قاسم ولد صحبت نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنے سگے ماموں میاں ظریف شاہ ولد ریحانی گل کو قتل جبکہ اس کے بیٹے محمد خان اور اپنے ایک بھائی افتخار کو شدید زخمی کر دیا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ماموں بھانجے میں گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا