زندہ قومیں اپنے محسنوں

زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت کوبرقرار رکھتی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت کو برقرار رکھتی ہیں، یوم تکریم شہداء پاکستان کی پروقار تقریب میں بھرپور شرکت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اورغازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں، ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے اپنی جان کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد اور خواتین امن سے رہ سکیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید