عمران خان کا نام ای سی ایل

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

سابق وزیراعظم عمران خان کا نام برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190ملین پاؤنڈ سیکنڈل ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے 9 مئی کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان