سیکنڈشفٹ سکولوں کے8ہزارملازمین کی تنخواہیں بند

ویب ڈیسک:خیبرپختونخواکے27اضلاع میں شروع کئے گئے سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کے8ہزار ملازمین کو چارماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکی ہیں سے جن میں سے مقامی طور پر بھرتی بیشتر ٹیچرز نے ملازمت چھوڑ دی ہے جبکہ آئندہ دنوں کے دوران سیکنڈ شفٹ پروگرام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق 27 اضلاع میں سیکنڈ شفٹ کا آغا ز کیا گیا تھا لیکن مالی خسارے کے باعث سرکاری سکولز میں سکینڈ شفٹ پروگرام اب محکمہ تعلیم کیلئے بوجھ بن رہا ہے
دوسری جانب محکمہ ابتدائی تعلیم کے حکام کے مطابق پروگرام کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں سیکنڈشفٹ سکولز کیلئے تنخواہوں کی مد میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ای اوز کو 3 کروڑ 33 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں اورجلد متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ای اوز کی جانب سے تنخواہیں جاری کردی جائیں گی ۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی