سٹارٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ

لارڈز ٹیسٹ، سٹارٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ،انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 172 پر پویلین بھجوا دیا

آئرلینڈ کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر اکلوتے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شاندار بولنگ نے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی۔ سٹارٹ براڈ نے 51 رنز دے کر آدھی ٹیم آؤٹ کر دی۔ لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 56.2 اوورز میں 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جیمز میک کولم 36، کرٹس کیمفر 33 اور پال اسٹرلنگ 30 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی سٹارٹ براڈ نے 5، جیک لیچ نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام سے پہلے 25 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 125 رنز بنا لئے۔ زیک کراؤلے 56 رنز بنا کر فیون ہینڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بین ڈک 60 اور اولی پوپ 29 رنز سے آج دوسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری