وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: ہسپتال ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا.
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو بلڈ پریشر اور طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا تاہم طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا.
Load/Hide Comments