ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جاگری

دیر بالا: عشریت کے مقام پر ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق

دیربالا: عشریت کے مقام پر چترال جانے والی ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 10 افراد جاں بحق 15 شدید زخمی.
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق چترال جانے والی ڈبل کیبن گاڑی عشریت کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔
ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے میں گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے