نوجوانوں کے کاروبار پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی

ویب ڈیسک: بجٹ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے دس ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400ارب کر دیا ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 3 برس تک کسی نوجوان یا نوجوانوں پر مشتمل ایسوسی ایشن آف پرسن کے شروع کردہ کاروبار پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ دوران بجٹ تقریر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ رعایت فرد کی صورت میں 20 لاکھ اور کمپنی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ کاروبار کے مالک کی عمر 30 سال سے کم ہو اور کاروبار یکم جولائی 2023ء کے بعد شروع کیا جائے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فار اسمال لونز کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل پروگرام کے تحت نوجوانوں کی اسپیشلائزڈ ٹریننگ کیلیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان