تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، بہن فوزیہ

امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔
ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفوزیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ دوسری ملاقات جولائی میں ہے، بہن سے پہلے بھی ملاقات ہو سکتی تھی لیکن اس حکومت نے کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلا ول بھٹو نے مدد کی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ ملاقات میں ایک بڑا ہاتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی تھا، فوزیہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد میں ہے۔
قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا، 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر