روسی تیل کی آمد، پٹرول 40 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:روس سے آنے والا تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ کا عمل جاری اور آخری اطلاعات تک چھ ہزار بیرل تیل جہاز سے اتار لیا گیا تھا۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی معاہدے کے تحت ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں تیس سے چالیس روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی