خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

تھانہ باڑہ کی حدود میں فورٹ سلوپ کے مقام پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں فورٹ سلوپ کے مقام پر گزشتہ سب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او باڑہ کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن کیا جبکہ تفتیشی افسران نے جاءے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق وجہ عناد زمینی تنازعہ معلوم ہوتا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے احکامات جارجی کر دیے گئے ہیں تاہم واقع میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے کیلئے سپشل ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی پہچان حضرت اللہ ولد قیوم خان، زیارت گل ولد سردار خان، عبدالمالک ولد سیدا خان، موبین ولد مصری خان کے نام سے کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا