الیکٹرانکس کاروبار مندی کا شکار

روپے کی قدر میں کمی باعث الیکٹرانکس کاروبار مندی کا شکار

ویب ڈیسک: پشاور میں مہنگائی کی وجہ سے الیکٹرانکس مارکیٹ میں فریج ، ڈیپ فریزر اور ائر کنڈیشن سے وابستہ کاروبار میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے قیمتیں دسترس سے باہر ہونے کی وجہ سے کباڑ اور سیکنڈ ہینڈ الیکٹرانک سامان کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور شہری پرانے اور خستہ حال فریج اور ائر کنڈیشن خرید رہے ہیں تاجروں کے مطابق موجود مہنگائی نے ہر قسم کے کاروبار کو نقصان پہنچا یا ہے
صارفین کی قوت خرید نہ ہونے کے باعث لوگ صرف جہیز میں فریج دینے یا دیگر مجبوریوں کے تحت خریداری کیلئے آ رہے ہیں اور عام استعمال کیلئے نئے سامان کی خریداری کم کردی ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال الیکٹرانکس مارکیٹ میں گرمیوں کے دوران استعمال ہونیوالی اشیاء کی قیمتوں میں60فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
جس کی وجہ سے بازاروں میں فریج اور ڈیپ فریزرز کی خرید و فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کاروبار مندی کا شکار ہوا ہے دوسری جانب شہریوں کی جانب سے پرانے سامان کی خریداری زیادہ ہونے پر فریج اور ڈیپ فریزر کی مرمت کے اخراجات بھی بڑھادئیے گئے ہیں جبکہ گیس کے چارج کی قیمت میں بھی 80فیصد تک کا اضافہ ہونے کی شکایات ہیں پشاور میں ائر کنڈیشن کی خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور زیادہ تر لوگ مقامی اور چائنہ میڈ روم کولرز کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی