گندم کی قیمت میں اضافہ

پنجاب میں گندم کی قیمت میں100 سے250 روپے تک فی من کا اضافہ

ویب ڈیسک:پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبے کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 100 سے لے کر 250 روپے فی من کا اضافہ کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 تا 120 روپے اضافہ کیا گیا۔ لاہور میں گندم کی قیمت 4400 روپے جبکہ راولپنڈی میں 4500 روپے فی من سے تجاوز کرگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2550 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق میدہ فائن کی بوری کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی گندم خریداری بند نہ ہونے سے اوپن مارکیٹ عدم استحکام کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف