سی این جی سٹیشن کھولنے کا فیصلہ

تین روزہ بندش کے بعد ملک میں سی این جی سٹیشن کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: تین روز کی بندش کے بعد آج سے ملک بھر بشمول پشاور میں سی این جی کو بحال اور سٹیشنوں کو صارفین کیلئے کھول دیا جائے گا اس سلسلے میں آج جمعہ کے روز دن کے بارہ بجے کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو گاڑیوں کیلئے کھولنے اور گیس کو بحال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں واضح رہے کہ کراچی میں سمندری طوفان کے خطرات کے باعث ملک بھر میں گیس کی سپلائی کو بند کیا گیا تھا اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ متوقع طوفان کی وجہ سے ایل این جی کے ٹینکر بندرگاہوں سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں اور بعض ٹینکرز کو دوسرے راستوں پر موڑا گیا ہے
چونکہ ملک میں اس صورتحال کی وجہ سے گیس کی کمی کا امکان تھا اس لئے ملک بھر میں تین روز تک کیلئے سی این جی کی سپلائی کو بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بھی تمام سی این جی سٹیشنوں کو گاڑیوں کیلئے بند کر دیاگیا تھا دوسری جانب سے سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے ساتھ ہی صوبہ کے مختلف اضلاع میں سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے ایندھن کا مسئلہ شدید ہوگیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کو پارک کیا گیا ہے جبکہ جو گاڑیاں گیس کے علاوہ پٹرول پر چل رہی ہیں ان گاڑیوں کے مالکان نے خودساختہ طور پر کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ آج ملک بھر میں سی این جی سٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے سی این جی سٹیشنوں کے سامنے پھر سے لمبی قطاریں کھڑی ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط