انسداد ڈینگی ایم ڈی ایم کی جانب سے سامان کی فراہمی

ویب ڈیسک :محکمہ ریلیف،بحالی و آبادکاری،خیبرپختونخوا رواں سال صوبائی ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان کے تحت ڈینگی سے نمٹنے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بین الااقوامی تنظیم میڈیکنز ڈو مونڈے (ایم ڈی ایم) کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف کو 3,900 مچھر دانی اور2,950 حفظان صحت کٹس کی امداد فراہم کر دی گئی۔
اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے کے ہیومینٹیرین ریسپانس فیسیلٹی جلوزئی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ریلیف بحالی و آباد کاری،خیبر پختونخوا عبدالباسط نیمیڈیکنز ڈو مونڈے(ایم ڈی ایم) کی امداد کو سراہا۔ہتے ہوئے کہاکہ یہ کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ہرسال عوام ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان اشیا کی تقسیم ذیلی اداروں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ