خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ کیا ہے، پالیسی کے تحت سرکاری افسران اپنے تصرف میں موجود گاڑیاں 2 سے 3 اقساط میں خرید سکیں گے۔
ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے گاڑیوں کی مونٹائزیشن پالیسی کے تحت نگران صوبائی حکومت کو تجاویز ارسال کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مونٹائزیشن پالیسی کے تحت سرکاری افسر اپنے تصرف میں موجود گاڑی 2 سے 3 اقساط میں خریدسکےگا۔
پالیسی کے تحت ایک افسر کو ایک ہی گاڑی خریدنے کی اجازت ہوگی، سرکاری افسران کو خریدی گئی گاڑیوں پر باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مونٹائزیشن پالیسی میں ریسکیو 1122، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی، ان کی سرکاری حیثیت برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مونٹائزیشن کے تحت صوبے میں موجود 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں سرکاری افسران کو فروخت کی جائیں گی، اس طرح صوبے کو 10 ارب روپے آمدن کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ