افغان مہاجرین پی او آر کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو جائیگی

ویب ڈیسک: پشاور سمیت ملک بھر میں سات لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت تیس جون کو ختم ہو جائیگی جس کے بعد پی او آر کارڈ کے ذریعے بینکوں میں رکھے گئے کروڑوں روپے کے مستقبل کے حوالے سے سفارشات وفاق کو ارسال کردی ہیں۔ پی او آر کارڈ ختم ہونے کے ساتھ ہی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔
پی او آر کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہونے کے باعث غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی کیساتھ ساتھ نو اوردس مئی کے پر تشدد مظاہروں میں ملوث افغان مہاجرین کیخلاف بھی آپریشن تیز کر دیا جائیگا۔ اسلام آباد ، پشاور میں پر تشدد مظاہروں میں ملوث افغان مہاجرین کی گرفتاری کیلئے آپریشنز جاری ہیں تاہم افغان مہاجرین نے گرفتاری کے خوف کے باعث اپنے افغانستان فرار ہونے کی کو ششیں شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی