محکمہ صحت کیلئے 74 ارب 59 کروڑ روپے مختص

ویب ڈیسک: محکمہ صحت نے آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے ترقیاتی اوراخراجات کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے 4 ارب 74 کروڑ 59 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کا تخمینہ منظور کر لیا ہے۔ جس میں تقریبا 4 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ باقی 70 ارب روپے سے زائد رقم ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی ادائیگی کے لئے منظور کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت محکمہ صحت میں 132 ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں 99 منصوبے مختلف فورمز یعنی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 33 منصوبے غیر منظور شدہ ہیں۔ ان غیر منظور شدہ منصوبوں پر کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کی جائے گی اور زیادہ تر پیسے ان 41 منصوبوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی ہے جو منصوبے رواں مہینے 30 جون تک مکمل ہونے سے رہ گئے ہیں۔
نئے مالی سال کے پہلے چار مہینے کے ترقیاتی بجٹ میں چار ماہ کیلئے بندوبستی اضلاع میں منظور شدہ 61 سے زائد جاری منصوبوں کیلئے 2.9 ارب روپے، مرج ڈسٹر کٹ کے8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے317 ملین روپے اور اے آئی پی کے 22 جاری منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ نئے منصوبوں پر پابندی ہوگی، ادویات کی خریداری اور دیگر لازمی امور کے لئے مختص فنڈز میں سے 100 فیصد رقم جاری کی جائے گی جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد رقم اور نان سیلری بجٹ کی مد میں بھی 25 فیصد ماہانہ ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے