نوشہرہ، مناہی کے پہاڑوں میں چیتے کی پراسرار ہلاکت

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے مناہی کے پہاڑوں میں پہاڑی چیتے کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مناہی کے پہاڑ میں یہ چیتا نمودار ہوا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ چیتے کو کسی نے ہلاک کردیا۔ چیتے کی پراسرار ہلاکت پر محکمہ وائلڈ لائف متحرک ہو گیا۔ ٹیم تحقیقات کے لئے مناہی کے علاقے میں پہنچ گئی۔ وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفیسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس چیتے کو کامن لیپرڈ، جبکہ پشتو زبان میں پڑانگ کہا جاتا ہے اور یہ نایاب چیتا درہ آدم خیل کے پہاڑی سلسلہ میں موجود ہے اور انسان کے لئے بالکل بھی خطرناک نہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چیتے کو کسی نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے اور بعد میں لاش بھی چھپائی گئی لیکن اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش