فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان: آئی ای ڈی دھماکے سے 2 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس ( آئی ای ڈی ) دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
ویب ڈیسک: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب