جج قاضی محمد امین انتقال

سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین انتقال کر گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ویب ڈیسک: چکوال سے تعلق رکھنے والے سابق جج قاضی محمد امین کی عمر 66 برس تھی، جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے، جسٹس (ر) قاضی امین کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائےگی۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان