ایک سال کے دوران بجلی حادثات میں پیسکو کے 10 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر کے مطابق جولائی 2022 تا جون 2023 ایک سال کے دوران پسکو کے ٹوٹل 17 اہلکار فرائض منصبی کے دوران بجلی کے المناک حادثات کا شکار ہو کر 10 اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار شدید زخمی ہو کر بعض ہمیشہ کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔ پیسکو میں بجلی کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کی اصل وجہ فیلڈ سٹاف کی شدید کمی، کام کا دبائو، ذہنی پریشانی اور مناسب ٹی اینڈ پی ( آوزار اور آلات ) کی عدم دستیابی سمیت سیاسی اثر و رسوخ پر لوپیڈ ملازمین کی دور دراز تبادلوں کا نتیجہ ہے۔ صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال، مرکزی چیئرمین گوہر تاج، صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی اور دیگر نے 5 جولائی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے مختلف سرکلوں کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت، وزارت توانائی پاور ڈویژن اور واپڈا اتھارٹی پر زور دیا کہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں سولرائزیشن سسٹم کی تنصیب کر کے غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کیلئے ملک بھر کے جملہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کر کے ماضی کی طرح واپڈا میں ضم کیا جائے اور مہلک اور غیر مہلک حادثات پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر بھرتی کیا جائے۔ کر کے فیلڈ سٹاف کو مناسب اور معیاری ٹی اینڈ پی سمیت ہر سب ڈویژن کو بکٹ فیٹڈ گاڑیاں اور کرین فراہم کیا جائے تاکہ ادارہ پیسکو کے قیمتی لائن سٹاف کو حادثات بجلی سے محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات بجلی میں فیلڈ سٹاف کی نعشیں اٹھا اٹھا کر یونین کی صبر کا پیمانہ لبر یز ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی