دیر بالا حادثات

دیر بالا، مختلف حادثات میں چار افراد زخمی دو جاں بحق

دیربالا: دیر بالا میں مختلف واقعات میں چار افراد زخمی جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں مطیع اللہ نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، مطیع اللہ گھر میں بجلی کی مرمت کرنے میں مصروف تھا کہ اسے کرنٹ لکا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں براول بین درہ جبہ بالا کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس سے چار افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام