دیر بالا، سکول کا راستہ بند ہونے پر طالبات کا احتجاج

دیر بالا : عشیرئی خاص میں گرلزکمیونٹی ماڈل سکول اآنے جانے کیلئے پیدل راستہ بند ہونے کے خلاف طالبات کے ساتھ ساتھ سکول سٹاف بھی سڑکوں پر نکل آیا اور بھرپور احتجاج کیا۔
عوامی سطح پربھی گرلزکمیونٹی ماڈل سکول کا راستہ بند کرنے کی شدید مذمت کی گئی، اس دوران احتجاج کرتے ہوئے طالبات کی جانب سے سکول کا راستہ کھولنے اور با اثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری