ملکی سیاست کا بیرونی مرکز

توقع ہے کہ دو بڑی حکومتی جماعتوں کے قائدین عید دبئی میں گزاریں گے اس پیش رفت کو دونوں طرف سے ‘اتفاق’ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن ملک کی سیاسی حقیقتوں کے پیش نظر ایک ایسی پیشرفت کو روکا نہیں جا سکتا۔ نواز شریف کی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ چند ہفتوں کے لیے دبئی میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان کے سفری منصوبوں میں سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی میں ہیں جہاں ان کی فیملی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ہی وقت میں سینئر سیاسی شخصیات کی آمد نے کافی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ مسٹر شریف اور مسٹر زرداری کے درمیان کم از کم چار سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ یہ ان دونوں حضرات کے لیے ایک موقع ہے جن کے درمیان ماضی میں حریف ہونے کے باوجود اس وقت خوشگوار تعلقات ہیں اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا دونوں فریق انتخابی اتحاد پر بات کرسکتے ہیں باوجود پیپلز پارٹی نے اس سے قبل عوامی سطح پر اس امکان کو مسترد کرچکی ہے۔ یہ افواہیں بھی ہیں کہ مسٹر شریف اور مسٹر زرداری انتخابات کی تاریخوں اور نگراں سیٹ اپ کے امیدواروں پربھی مشاورت کر سکتے ہیں۔دوسری بڑی پیش رفت الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی منظوری ہے، جو آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت قانون سازوں کی تاحیات نااہلی کو موثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔نواز شریف کی سیاست میں واپسی کی راہ ہموارہوئی قانونی رکاوٹوں پر قابو پانے کی صورت میں وہ اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بے تاب ہیں، اور اس نئی پیشرفت نے ان کی ایک مشکل دور کر دی ہے جس کے باعث برسوں سے سیاست سے دوررہے سیاسی مستقبل پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ہرایک کی نظر آئندہ انتخابات میں کامیابی پر ہو گی جس کے لئے ہر کوئی تگ و دو میں لگا ہوا ہے تاہم، اس طرح کی ملاقاتوں کی حقیقت یہ ہے کہ وہ غیر شفاف ہوتی ہیںاور سیاسی ملاقاتوں سے کوئی حتمی نتیجہ بھی اخذ نہیں کیا جا سکتا اس لیے عید کے وقفے کے بعد سامنے آنے والے واقعات اس بات کا اشارہ ہوں گے کہ کیا بات ہوئی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی بگل بجتے ہی حریف بن کر دنگل میں اترتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا فارمولہ وضع ہوتا ہے ایک بات بہرحال طے ہے کہ خواہ جوبھی صورت ہو دونوں جماعتوں کی قیادت پس پردہ مفاہمت پرکوئی سود ے بازی نہیں کرے گی لیکن سیاست کی بے رحم دنیا میں کبھی بھی کوئی انہونی ہوسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات ،سیاسی تقطیب سے نکلنے کا راستہ