دیربالا، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 9 افراد زخمی

دیر بالا: شہور شرینگل میں گاڑی کو حادثہ، تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے شہور شرینگل میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے،
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا دیر بالا کے علاقے واڑی اڑی منزہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نعش کو واڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام