مانسہرہ، گودام میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

مانسہرہ: ٹھاکرہ چنار روڈ پر موجود گودام میں رکھے گئے آئل ٹینکر سے آگ پھیل گئی، آگ کی اطلاع ملتے ہی 3 فائر وہیکل موقع پر روانہ کی گئیں تاکہ تباہی پھیلانے سے آگ کو روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق گودام میں آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی جس سے قریبی املاک کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا، ریسکیو ذرائع نے وضآحت کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن اس آتشزدگی کی وجہ سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک شرپسندوں زخمی حالت میں گرفتار