مالاکنڈ، سانحہ بگردرہ کے جاں بحق 9 افراد سپرد خاک، فضا سوگوار

مالاکنڈ: ضلع مالاکنڈ کے علاقہ بگردرہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور اس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور علاقے میں سوگ کا سماں تھا۔
ذرائع کے مطابق اجتماعی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، یاد رہے کہ مقتولین کو گزشتہ رات گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری