9 مئی فارنزک رپورٹ

9 مئی، پُرتشدد ہجوم کی نقل و حرکت کی فارنزک رپورٹ تیار

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 9 مئی کے روز پُرتشدد ہجوم کی نقل و حرکت کی فارنزک رپورٹ تیار کر لی۔
ویب ڈیسک: سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تیار کی ہے، رپورٹ میں پُرتشدد ہجوم کی نقل و حرکت، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح دکھائی دیتا ہے۔
9 مئی کے واقعات کی فارنزک رپورٹ ان ویڈیوز پر مبنی ہے جو جے آئی ٹی نے فارنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ہجوم کےلبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانےکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈنڈے اورجھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پر پیدل آرہے تھے، 5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کا ہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کی موجودگی نظر آتی ہے۔
5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا،افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کےشواہد مل گئے ہیں۔
8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے.

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ