چارباغ میں موٹر سائیکل حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

سوات: ضلع سوات کے علاقہ چار باغ میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والء نوجوانوں اویس ولد محبوب عالم اور آذان ولد حبیب الرحمان جان کا تعلق خوازہ خیلہ چشمو سے تھا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جن کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ عید کے موقع پر دو نوجوان کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی