ججز کی تنخواہوں

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا

وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی، ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر پر وزارت قانون وانصاف نے وضاحت کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں2 لاکھ 4 ہزار885 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جب کہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا